ہر سطح پر نمائندہ ہونے کے لیے سچائی‘مدافعت‘احساسِ ذمّہ داری‘ مثالی ادراک سے بھی بڑھ کر اعلیٰ اِدراک‘ مستقبل اور آج کو شانہ بشانہ رکھ کر حالات کوصحیح طرح جانچنے کی صلاحیت ‘اور ہر حالت میں پاکدامنی سے زندگی گزارنا شرط ہے۔ اگر کوئید ناظم اِن اوصاف میں سے کوئی ایک وصف بھی کھو بیٹھتا ہے تو یہ اُس میں ایک شدید کمی اور جن لوگوں کی وہ نمائندگی کر رہا ہو گا داُن کی بدبختی شمار ہو گی۔

ترکی کی حالیہ مثال کے باوجود اسلام اور جمہوریت ہم آہنگ ہیں
حالیہ صدی کے اوائل میں ترکی ایک جدید اسلامی جمہوریت کے طور پر ابھرا۔ موجودہ حکمران جماعت نے 2002 میں حکومت سنبھالنے کے بعد ایسی اصلاحات متعارف کرائیں جو یورپی یونین کے جمہوری پیمانوں پر پوری اترتی تھیں اور ملک میں حقوق انسانی کا ریکارڈ بہتر ہونا شروع ہو گیا۔
بد قسمتی سے یہ جمہوری روایات…








