آبرواور ناموس کی دشمنی کاکھلم کھُلا مظاہرہ کرنے والے لوگ پست انسان ہوتے ہیں ‘جبکہ چوری چوری یہ کام کرنے والے‘اللہ سے شرم نہ کر نے والے‘ ا ور اپنے آپ کوشناخت نہ کرنے والے لوگ نادان ہوتے ہیں ۔دراصل جن لوگوں میں آبرو ا ور ناموس کی حس ہی موجود نہیں ہوتی اُن میں قومی اور وطنی حس بھی نہیں ہوتی۔

ترکی کی حالیہ مثال کے باوجود اسلام اور جمہوریت ہم آہنگ ہیں
حالیہ صدی کے اوائل میں ترکی ایک جدید اسلامی جمہوریت کے طور پر ابھرا۔ موجودہ حکمران جماعت نے 2002 میں حکومت سنبھالنے کے بعد ایسی اصلاحات متعارف کرائیں جو یورپی یونین کے جمہوری پیمانوں پر پوری اترتی تھیں اور ملک میں حقوق انسانی کا ریکارڈ بہتر ہونا شروع ہو گیا۔
بد قسمتی سے یہ جمہوری روایات…








