ہر شخص صلح نہیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ دوسرے لوگ اُس کے نقطئہ نظر کی اطاعت کریں ۔حالانکہ اللہ (جلِّ جلا لہ‘) فرماتا ہے:”سب مل کر صلح کر لو“۔
* * * * *
آﺅ‘ اگر ہم آپس میں اتفاق نہیں کر سکتے تو کم از کم اختلافات میں تو نہ پڑیں ‘ یا ہمارے درمیان پیداشدہ مسائل کے بارے میں موجود اختلافات کو مزید تو نہ بڑھائیں ۔
* * * * *
جماعت پر اللہ تعالیٰ کی ایک خاص عنایت تو یہ ہے کہ اپنی انتہائی کوشش کے باوجود کوئی شخص اُس پر اپنا قبضہ نہیں جما سکتا۔









